ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے مدرسے کے مہتمم کے 12 سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد سے متعلق کیس میں ملزم قاری ظہور کی ضمانت منظور کرلی ۔
مدعی مقدمہ کی جانب سے پنھل ملک منیر احمد ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ جمع کرادیا ۔
مدعی مقدمہ کے مطابق 18 مارچ کو مغرب کے نماز کے بعد میرا بیٹا مدرسے سے گھر آیا ۔ میرے بیٹے اذان نے روتے ہوئے بتایا کہ وہ کل سے مدرسے نہیں جائے گا ۔ میرے پوچھنے پر بیٹے نے بتایا کہ مدرسے کے قاری ظہور شاہ نے مجھ پر تشدد کیا ہے اور دھمکیاں دی ہیں ۔
عدالت میں مدعی مقدمہ کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ اب ہمیں مدرسے کے قاری کی جانب سے مقدمہ واپس لینے کے لیے دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم قاری ظہور شاہ کے خلاف بوٹ بیسن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔