امریکا کا ایران میں اسپورٹس ہال پر حملہ، 21 نوجوان شہری شہید

0 minutes, 0 seconds Read
ایران میں ایک اسپورٹس ہال پر امریکی میزائل حملے میں 21 شہری شہید ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہید ہونے والے افراد میں نوعمر بھی شامل ہیں۔ ایرانی حکومت نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے “قابل نفرت جنگی جرم” قرار دیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ حملہ صوبہ فارس کے شہر لامرد میں اسپورٹس ہال پر ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ امریکا کے نئے پریسجن اسٹرائیک میزائل نے معصوم نوجوانوں سے بھرے ایک پرہجوم اسپورٹس ہال کو نشانہ بنایا۔  اس حملے میں 21 نوجوان لڑکے اور لڑکیاں مارے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ میزائل اپنے ہدف سے اوپر پھٹتا ہے جس سے ہزاروں مہلک ٹکڑوں (ٹنگسٹن پیلٹس) منتشر ہوتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ انسانی جانی نقصان ہو سکے۔ بقائی نے امریکا پر جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا ہے اور اس حملے کو قابل نفرت جنگی جرم قرار دیا ہے۔

Similar Posts