شہر قائد کے علاقے سائٹ انڈسٹریل ایریا میں واقع ایک کیبل فیکٹری میں لگنے والی خوفناک آگ نے پورے کمپاؤنڈ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی ٹیمیں مسلسل کوششوں میں مصروف ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ پر اب تک تقریباً 40 فیصد قابو پا لیا گیا ہے تاہم کمپاؤنڈ کے 60 فیصد حصے میں ابھی بھی شعلے بھڑک رہے ہیں جس کے باعث صورتحال تاحال تشویشناک ہے۔
فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں موقع پر موجود ہیں اور آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لے رہی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت کے باعث کارروائی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں تاہم اسے جلد مکمل طور پر قابو میں لانے کی کوششیں جاری ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں جبکہ کسی جانی نقصان کی فوری طور پر اطلاع نہیں ملی۔