پاکستان نے یو اے ای کے مالی ذخائر سے متعلق تبصروں کو مسترد کردیا

0 minutes, 0 seconds Read
وزارتِ خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے مالی ذخائر سے متعلق گمراہ کن تبصرے مسترد کر دیے۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یو اے ای کے مالی ذخائر سے متعلق حالیہ تبصرے بے بنیاد اور حقیقت کے منافی ہیں۔

 ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک میں رکھے گئے ذخائر دو طرفہ تجارتی معاہدوں کا حصہ تھے، یو اے ای کے ذخائر پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے مضبوط حمایت کا مظہر ہیں اور حکومتِ پاکستان طے شدہ شرائط کے مطابق مدت پوری ہونے پر ذخائر واپس کر رہی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ذخائر کی واپسی ایک معمول کی مالیاتی کارروائی ہے، اسے غلط رنگ دینا گمراہ کن ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں اسٹریٹجک تعاون جاری ہے پاکستانی عوام پاک-امارات دوستی کے قیام میں شیخ زاید بن سلطان النہیان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، یو اے ای کے ساتھ مضبوط تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم پر قائم ہے۔

Similar Posts