تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے عبداللہ شاہ غازی گوٹھ صدیق اکبر چوک کے قریب 10 ویلر ٹرک کی ٹکر سے کمسن لڑکا جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 6 سالہ احمد کے نام سے کی گئی جبکہ ہیڈ محرر تھانہ سچل اے ایس آئی زاہد محمود نے بتایا کہ متوفی لڑکا راہگیر تھا جبکہ حادثے کا ذمہ دار ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرک کو اپنے قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا ہے اور اس حوالے سے ڈرائیور کی تلاش اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
کورنگی سنگر چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال لیجائی گئی ، چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 50 سالہ محمد حسین کے نام سے کی گئی جو کہ سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ سوزوکی پک اپ کی ٹکر سے پیش آیا ہے جسے پولیس نے قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا ۔