ہندوتوا نظریہ پر کاربند بی جے پی کی نفرت انگیز مہم بے نقاب 

0 minutes, 0 seconds Read
انتہاپسند آر ایس ایس کی سرپرستی میں بی جے پی مسلمانوں کیخلاف تعصب زدہ زہریلی سوچ پھیلانےمیں مصروف ہے۔ 

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے  آسام میں نفرت پر خطاب کیا کہ صرف بی جے پی ہی آسام کو مسلم دراندازوں سے پاک کر سکتا ہے اور مسلم آبادی کے تناسب کو روک سکتا ہے۔ 

یوگی آدتیہ ناتھ کا کہنا تھا کہ ہر مسلم کو نشاندہی کر کے نکالا جائے گا ، اب اتر پردیش میں کوئی سڑکوں پر نماز نہیں پڑھ سکتا اور نہ ہی کسی عبادت گاہ سے بلند آواز  کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اگر مسلم درانداز کچھ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ان کی زمین چھین کر ہندووں میں بانٹ دی جاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق انتخابات  میں مذموم سیاسی مفاد کیلئے مسلمانوں کیخلاف نفرت اور تقسیم کو ہوا دینا بی جے پی کا پرانا ہتھکنڈا ہے۔ بھارت میں انتخابات سے قبل فالس فلیگ آپریشن اور مسلمانوں کیخلاف زہریلی مہمات بی جے پی کا وطیرہ بن چکی ہیں۔

Similar Posts