یو اے ای کو ادائیگی کا معاملہ؛ دوست ممالک کی پاکستان کو 5 ارب ڈالر سے زائد فراہمی کی یقین دہانی

0 minutes, 0 seconds Read
پاکستان کے دوست ممالک نے اسے 5 ارب ڈالر سے زائد کی فراہمی کی یقین دہانی کرادی۔

ذرائع نے کہا کہ متبادل ذرائع سے رقم کا بندوبست ہونےکو بعد پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر ادائیگی کا فیصلہ کیا، پاکستان کو جون تک مجموعی طور پر4.8 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنا ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے ان ادائیگیوں کا بندوبست کر لیا ہے، پاکستان کو مجموعی طور پر یو اے ای کو 3.5 ارب ڈالرز کے تین مخلتف فورم کی ادائیگی ہونا ہے۔

ذرائع کا کہنا  ہے کہ یورو بانڈ دس سال کی مدت پوری کرنے کے بعد میچور ہوگیا، 1.3ارب ڈالر کے یورو بانڈ کی ادائیگی اسی ہفتے ہونا ہے۔

Similar Posts