نادر آباد: 10 ہزار کی ڈکیتی کی 15 کی کال کا ڈراپ سین

0 minutes, 0 seconds Read
نادر آباد میں گزشتہ رات 10 ہزار کی چوری کی 15 کی کال کا ڈراپ سین ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کال کرنے والا شہباز ہی چوری کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔ ملزم شہباز نے 10 ہزار رقم کی چوری کا جھوٹا ڈرامہ رچایا۔

ملزم کا کسی کے ساتھ معمولی لڑائی جھگڑا ہوا تھا۔ مقدمہ درج کروانے کے لیے چوری کا ڈرامہ کیا۔

ملزم زیادہ دیر پولیس کو چکما نہ دے سکا جس نے دوران انٹیروگیشن سچ تسلیم کر لیا۔ چوری کی جھوٹی کال کرنے پر ملزم شہباز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ایس پی کینٹ اختر نواز نے چوکی انچارج نادر آباد نقی علی اور پولیس ٹیم کو شاباشی دی۔

Similar Posts