اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے کو دامنِ کوہ میں واقع سید پور ماڈل ولیج میں مقامی آبادی کی بے دخلی اور اُنکے مکانات کو مسمار کرنے سے روک دیا۔
عدالت نے درخواست گزاروں کی حد تک سی ڈی اے کو کیس کی آئندہ سماعت تک مکانوں کو مسمار کرنے سے روک دیا۔
جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے سید پور کے تقریباً 128 مقامی افراد کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈوکیٹ رضوان عباسی پیش ہوئے۔
عدالت نے سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ بھی طلب کرلی،عدالت نے درخواستوں کو پہلے سے زیر سماعت کیس کے ساتھ یکجا کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔