ایران نے جنگ بندی کی بھیک مانگی تو ٹرمپ نے بھی ’رحم‘ کیا؛ امریکی وزیر دفاع

0 minutes, 0 seconds Read
امریکی وزیر دفاع و جنگ پیٹ ہیگستھ نے پریس کانفرنس میں صدر ٹرمپ کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوتے جنگ میں حصہ لینے والے فوجی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ایران کو بڑی شکست دی ہے۔ ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ سیز فائر جنگ کا حصہ ہوتی ہے۔ آپریشن ایپک فیوری ایک تاریخی کامیابی ثابت ہوا۔

پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ایران کو جنگ میں شدید نقصان پہنچایا ہے۔ اس کے فوجی اڈوں اور نیوی کو تباہ کردیا اور جوہری صلاحیت کو بھی شدید گزند پہنچی ہے۔

امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے جنگ بندی کے لیے خود بھیک مانگی تھی جس پر صدر ٹرمپ نے رحم سے کام لیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ جنگ 2 ہفتوں کے لیے معطل ہے لیکن امریکی فوجی چونکنے ہیں۔ کسی بھی بدلتی صورت حال پر فوری طور پر دوبارہ جنگ برپا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

پیٹ ہیگستھ کے بعد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین پینٹاگون میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔

اس وقت لائیو پریس کانفرنس جاری ہے اور مزید تفصیلات آ رہی ہیں۔

 

Similar Posts