ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے فراہم کیے جانے والے اس قرض کے تحت تقریباً 280 ارب روپے کلائمیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ پر خرچ کیے جائیں گے جن میں سیلاب سے بچاؤ، زرعی ترقی، غذائی تحفظ اور دیہی ترقی کے منصوبے شامل ہیں۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 10 لاکھ ڈالر کی تکنیکی گرانٹ بھی فراہم کرے گا۔
پاکستان میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے سرمایہ کاری اس وقت ناکافی ہے جبکہ ملک کو سالانہ 30 سے 60 ارب ڈالر کے مالی خلا کا سامنا ہے۔
اے ڈی بی کے قرض کی مدت 15 سال اور تین سال کی رعایتی مدت بھی شامل ہے، قرض کی واپسی کی اوسط ادائیگی مدت تقریبا 12 سال ہے، شرح سود ایشیائی ترقیاتی بینک کے لچکدار قرض پروگرام کے مطابق ہوگی اور غیر استعمال شدہ رقم پر 0.15 فیصد سالانہ چارج لاگو ہوگا۔