اوگرا کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم قیمتوں پر کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا لہذا جعلی خبروں کے پھیلاؤ سے گریز کیا جائے۔
اوگرا ترجمان نے اپیل کی کہ پیٹرولیم قیمتوں سے متعلق خبروں کو تصدیق کے بغیر نشر نہ کیا جائے اور عوام کو گمراہ ہونے سے بچایا جائے۔
اوگرا نے واضح کیا کہ حکومتی اعلامیے کے بغیر قیمتوں میں ردوبدل کی خبریں بے بنیاد قرار ہیں اور نہ ہی کوئی پریس ریلیز جاری کی گئی ہے۔
اس سے قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بڑی کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
وائرل ہونے والے جعلی نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 100 روپے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 78 روپے کی کمی کی ہے جس کے بعد قیمتیں بالترتیب 420 روپے 35 پیسے اور 300 روپے 41 پیسے پر آگئی ہیں۔