پی ایس ایل: ڈیرل مچل کا عثمان طارق کیخلاف کھیلنے سے انکار، امپائر کو مداخلت کرنا پڑی

0 minutes, 5 seconds Read
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے راولپنڈیز کو 61 رنز سے شکست دی۔

اس میچ کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جب نویں اوور میں ڈیرل مچل نے مسلسل دو مرتبہ عثمان طارق کی گیند کھیلنے سے انکار کردیا۔

Daryl Mitchell refuses to face Usman Tariq 😂 #QTGVRWP pic.twitter.com/2CO6z4NvR9
— Nibraz Ramzan (@nibraz88cricket) April 10, 2026

اس حوالے سے پچ سائیڈ پوسٹ میچ شو میں عثمان طارق نے بتایا کہ ڈیرل مچل پیچھے ہٹا تو مجھے لگا کہ سامنے اسکرین کے پاس کوئی مسئلہ ہوا ہوگا لیکن جب دوسری مرتبہ وہ ہٹا تو میں نے اس سے پوچھا کہ کیا مسئلہ ہوا ہے۔

جس پر ڈیرل مچل نے کہا کہ تم وقفہ لے رہے ہو، تو میں نے کہا کہ میں تو تیسری، چوتھی مرتبہ بھی وقفہ لوں گا، اب یہ تم پر منحصر ہے کہ تمہیں کیا کرنا ہے۔

عثمان طارق نے بتایا کہ پھر امپائر نے ڈیرل مچل سے کہا کہ آپ ایسے نہیں کر سکتے، عثمان کا ایکشن قانون کے مطابق ہے۔

واضح رہے کہ عثمان طارق کے بولنگ ایکشن کو لے کر عالمی میڈیا میں کافی بحث ہوچکی ہے۔ بھارتی میڈیا ان پر پابندی کا مطالبہ کرتا رہا ہے تاہم ماہرین آئی سی سی قوانین کے مطابق ان کے ایکشن کو بلکل درست قرار دیتے ہیں۔

 

Similar Posts