جنگ بندی میں لبنان کو بھی شامل کیا جائے؛ فرانسیسی صدر سے ترک صدر اور سعودی ولی کا اتفاق

0 minutes, 0 seconds Read
فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا ہے کہ انہوں نے ایران سے متعلق جنگ بندی مذاکرات پر ترک صدر سے ملاقات کی اور سعودی ولی عہد سے ٹیلی فون پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے بتایا کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے تفصیلی گفتگو میں رابطے بحال رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

ایمانوئیل میکرون نے کہا کہ اسلام آباد میں جنگ بندی مذاکرات کا آغاز پر دونوں رہنماؤں نے کشیدگی کم کرنے، جہاز رانی کی آزادی یقینی بنانے اور خطے میں دیرپا امن و استحکام کے لیے معاہدے تک پہنچنے کی کوششوں میں رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

ایمانوئیل میکرون نے جنگ بندی کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اس پر سختی سے عمل درآمد ہونا چاہیے اور اسے فوری طور پر لبنان تک توسیع دی جانی چاہیے۔

انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی مکمل، آزاد اور محفوظ بحالی انتہائی ضروری ہے۔

قبل ازیں فرانسیسی صدر نے اپنے ترک ہم منصب طیب اردوان سے بھی ملاقات کی جس میں خطے بالخصوص مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایمانوئیل میکرون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر جاری بیان میں کہا کہ دونوں رہنماؤں نے جنگ بندی کے احترام اور اس کے لبنان میں نفاذ کی ضرورت  پر بھی زور دیا۔

علاوہ ازیں آبنائے ہرمز میں آزادانہ جہاز رانی کو برقرار رکھنے اور ایک مضبوط و دیرپا سفارتی حل کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

 

Similar Posts