عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث زیورات خریدنے والے افراد کو شدید مالی دباؤ کا سامنا ہے۔
صرافہ مارکیٹ ذرائع کے مطابق پاکستان میں 10 گرام سونا 5,059 روپے اور فی تولہ سونا 5,900 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ تازہ اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 11 ہزار 814 روپے جبکہ فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 63 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب، بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ عالمی سطح پر سونا 59 ڈالر بڑھ کر 3454 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔
سونا کیوں مہنگا ہوا، کیا قیمت 4 لاکھ تک پہنچے گی؟
صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز بھی سونے کی قیمتوں میں بھاری اضافہ ہوا تھا، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونا 8100 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 57 ہزار 800 روپے تک پہنچا، اور 10 گرام سونا 6944 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 6 ہزار 755 روپے کا ہو گیا تھا۔
ماہرین کے مطابق موجودہ عالمی معاشی غیر یقینی، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ، اور سرمایہ کاروں کے رجحان کی تبدیلی سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجوہات ہیں۔
بھارت: فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 10 ہزار تک آگئی، عوام چکرا گئے
قیمتی دھات کی یہ بڑھتی ہوئی قیمتیں نہ صرف عام خریداروں کو متاثر کر رہی ہیں بلکہ زیورات سازی کی صنعت کے لیے بھی ایک چیلنج بن چکی ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ رجحان جاری رہا تو سونا مستقبل قریب میں نئی بلندیوں کو چھو سکتا ہے۔