کراچی میں ڈاکوؤں نے امام مسجد کو بھی نہ بخشا، نئی موٹر سائیکل چھین کر فرار

0 minutes, 0 seconds Read
اسٹیل ٹاون میں دو نامعلوم ملزمان اسلحہ کے زور پر امام مسجد سے ان کی نئی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا، مدعی مقدمہ سعید حسن کے مطابق وہ گلشن حدید کے رہائشی ہیں اور مقامی مسجد میں امام ہیں۔

مدعی مقدمہ نے بتایا کہ 14 اپریل کو مغرب کی نماز پڑھا کر گھر جا رہے تھے کہ اس دوران دو نامعلوم ملزمان پیدل آئے اور اسلحہ کے زور پر نئی موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقدی لے کر فرار ہوگئے۔

ایس ایچ او اسٹیل ٹاون گلزار علی تنیو نے بتایا کہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Similar Posts