شہر قائد میں جاری ہیٹ ویو کا آج چوتھا روز ہے، جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔ شہر کا موسم اس وقت بھی شدید گرم اور مرطوب محسوس کیا جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن کے اوقات میں موسم نہایت گرم اور خشک رہے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ اس وقت شہر کا درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ملک پر سورج کی یلغار، کراچی سے لاہور تک جھلسا دینے والا موسم، الرٹ جاری
ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے جبکہ جنوب مغربی سمت سے 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ تاہم آج بھی دن بھر سمندری ہوائیں منقطع رہنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے گرمی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شام میں سمندری ہواؤں کی معمولی بحالی متوقع ہے اور ہیٹ ویو کا سلسلہ آج شام تک جاری رہے گا۔ کل سے سمندری ہوائیں مکمل بحال ہونے کا امکان ہے جس کے باعث موسم میں نسبتاً بہتری آئے گی۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں بدھ تک ہیٹ ویو کا امکان، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے جمعے کے روز محسوس کیے جانے والے درجہ حرارت میں ایک بار پھر اضافے کی پیشگوئی بھی کی ہے جس پر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔