پینسل سے بھی پتلے نئے ’آئی فون 17 ائیر‘ کی ویڈیو لیک

0 minutes, 1 second Read

ایپل کا نیا اسمارٹ فون، آئی فون 17 ایئر، اپنی لانچ سے کئی ماہ پہلے ہی خبروں میں ہے۔ حال ہی میں ایک ویڈیو لیک ہوئی ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ فون پینسل سے بھی زیادہ پتلا ہے۔

معروف یوٹیوبر لوئس ہلسنٹیگر (ان باکس تھیراپی)نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں آئی فون 17 ایئرکا ماڈل دکھایا گیا ہے۔ ان کے مطابق یہ فون صرف 5.65 ملی میٹر موٹا ہے، جو کہ ایک عام لکڑی کی پینسل (تقریباً 6 ملی میٹر) سے بھی پتلا ہے۔

تاہم، اس خوبصورت اور پتلے ڈیزائن کی کچھ قیمت بھی چکانی پڑے گی۔ خبروں کے مطابق، آئی فون 17 ایئرمیں صرف ایک پچھلا کیمرہ ہوگا، اور بیٹری کی گنجائش بھی دوسرے ماڈلز سے کم ہو سکتی ہے۔ ابھی تک کارکردگی سے متعلق کوئی حتمی معلومات سامنے نہیں آئی۔

صارفین کی حقیقی عمر کی تصدیق کیلئے میٹا نے اے آئی کا سہارا لے لیا

ایپل اس ماڈل کو آئی فون پلس کے متبادل کے طور پر پیش کر سکتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوگا کہ کمپنی اب بھی اسٹینڈر پرواور پرو میکس ماڈلز کے ساتھ ساتھ ”ایئر“ ماڈل کو بھی ایک ہلکا پھلکا، اسٹائلش آپشن کے طور پر شامل کرے گی۔

قیمت کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوئی، لیکن کچھ رپورٹس کے مطابق اس کی قیمت آئی فون 16 پلس (تقریباً $899 / ₹89,900) کے آس پاس ہو سکتی ہے۔ تاہم، دیگر ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ آئی فون 16 پرو میکس ($1,199 / ₹1,44,900) سے بھی مہنگا ہو سکتا ہے حالانکہ اس میں زیادہ فیچرز نہیں ہوں گے۔

چیٹ جی پی ٹی کو شکریہ کہنے سے کروڑوں کا نقصان

امریکہ کی حکومت نے حالیہ دنوں میں کچھ الیکٹرانک مصنوعات پر عارضی طور پر ٹیرف ختم کیے ہیں، جس سے قیمتوں میں اضافے سے بچا جا سکتا ہے۔ مگر چونکہ امریکہ کے انتخابات قریب ہیں، اس لیے ٹریڈ پالیسی میں تبدیلی کے امکان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

آئی فون 17 ایئرکی باقاعدہ لانچ ستمبر 2025 میں متوقع ہے، اور یہ براہ راست Samsung Galaxy S25 Edge جیسے فونز کا مقابلہ کرے گا، جو تقریباً 6.4mm موٹا ہوگا۔ اگر ایپل واقعی 5.6mm کا فون لے آیا، تو یہ سال کا سب سے پتلا پریمیم فون بن سکتا ہے۔

Similar Posts