مبینہ فیک ویڈیو کیس میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی ضمانت منظور

0 minutes, 0 seconds Read
لاہور: ہائیکورٹ میں عظمیٰ بخاری کی مبینہ فیک ویڈیو کیس میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی مبینہ فیک ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے ملزمہ کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت بھی جاری کر دی، کیس کی سماعت جسٹس شہرام سرور چوہدری نے کی، جبکہ ملزمہ کی جانب سے بیرسٹر میاں علی اشفاق پیش ہوئے۔

این سی سی آئی اے کی جانب سے عظمیٰ بخاری کی مبینہ فیک ویڈیو وائرل کرنے کے الزام میں فلک جاوید سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا

فلک جاوید اس مقدمے میں 24 ستمبر 2025 سے زیر حراست تھیں۔

Similar Posts