بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت کو ڈرایا نہیں جاسکتا ہر وہ قدم اٹھائیں گے جو ضروری اور حالات کے مطابق ہوگا۔
بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ میں بھارت کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ پہلگام کے واقعہ کے سلسے میں بھارتی حکومت ہر وہ قدم اٹھائے گی جو ضروری اور حالات کے مطابق ہو گا۔
راج ناتھ سنگھ نے یہ بھی کہا کہ ہم صرف ان لوگوں تک نہیں پہنچیں گے جنھوں نے اس واردات کو انجام دیا ہے ۔ ہم ان تک بھی پہنچیں گے جنھوں نے پس پردہ ہندوستان کی سرزمین پر ایسی ناپاک سازشیں رچی ہیں۔
بھارتی فضائیہ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت ایک پرانی تہزیب اور اتنا بڑا ملک ہے جس کو ایسی کسی بھی دہشتگردانہ کارروائیوں سے کسی بھی صورت میں ڈرایا نہیں جا سکتا ہے۔
بھارت کے وزیرِدفاع پالیسی پرعمل پیرا ہے اور حکومت ہر ممکن اور مناسب قدم اٹھائے گی تاکہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
ارجن سنگھ میموریل لیکچر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ہم صرف ان افراد تک محدود نہیں رہیں گے جنہوں نے یہ حملہ کیا، بلکہ ان تمام عناصر تک بھی پہنچیں گے جو پردے کے پیچھے بیٹھ کر بھارت کی سرزمین پر یہ منصوبہ تیار کر رہے تھے۔
وزیرِ دفاع نے کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کو ”انتہائی غیر انسانی“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے نے پوری قوم کو غم میں مبتلا کر دیا ہے۔
راج ناتھ سنگھ نے کہا کل پہلگام میں ایک بزدلانہ دہشت گرد حملے میں ہمارے ملک نے بہت سے معصوم شہری کھو دیے۔