حب ریور روڈ پر کارروائی، 50 لاکھ روپے کی نان کسٹم پیڈ چھالیہ برآمد، دو ملزم گرفتار

0 minutes, 0 seconds Read
سائٹ بی پولیس نے حب ریور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نان کسٹم پیڈ چھالیہ برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سائٹ بی پولیس نے حب ریور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے پکڑے گئے مزدا ٹرک سے 85 بڑے کارٹن میں موجود نان کسٹم پیڈ میٹھی چھالیہ برآمد کرلی۔

کارروائی کے دوران نان کسٹم پیڈ چھالیہ کی ترسیل میں ملوث دو ملازمین عبدالقادر اور الیاس کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق برآمد کی جانے والی چھالیہ کی مالیت 50 لاکھ روپے سے زائد ہے، گرفتار ملزمان، برآمد شدہ چھالیہ اور گاڑی کو ضابطے کی کارروائی کے بعد کسٹم کے حوالے کردیا گیا۔

Similar Posts