کراچی میں تجاوزات کے خاتمے کا کیس وفاقی آئینی عدالت میں  سماعت کیلیے مقرر

0 minutes, 0 seconds Read
شہر قائد میں تجاوزات کے خاتمے کا کیس وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا۔

وفاقی آئینی عدالت اسلام آباد نے کراچی میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیس کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔ اس کیس میں سعید غنی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر بھی سماعت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق تجاوزات کیس میں سعید غنی کے خلاف حکم عدولی پر توہین عدالت کی درخواست 2019 میں دائر کی گئی تھی، جسے اب دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

یہ کیس جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 30 اپریل کو سنے گا۔ اس سلسلے میں عدالت کی جانب سے متعلقہ فریقین کو نوٹسز بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔

Similar Posts