آزاد کشمیر، نیلم میں سیاحوں کی گاڑی کو تیز رفتاری کے باعث حادثہ، خاتون جاں بحق

0 minutes, 0 seconds Read
آزاد کشمیر کے علاقے نیلم میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں خاتون جاں بحق جبکہ ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وادی نیلم کے علاقے تاؤبٹ سے کیل جانے والی سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔جس کے نتیجے میں راولپنڈی سے آئے خاندان کی ایک خاتون جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر آرمی اسپتال ہلمت منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری یا سڑک کی خراب صورتحال کے باعث پیش آیا۔

جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 22 سالہ فہا کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والوں میں والد، بچے اور دادا دادی شامل ہیں۔

Similar Posts