آئی ایم ایف سے بڑا معاہدہ، حکومت کا درآمدی پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ

0 minutes, 0 seconds Read
پاکستان نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ درآمدات کی حوصلہ شکنی کرنے والی 2660 سے زائد غیر ٹیرف رکاوٹوں کاجائزہ اور ان میں بعض جلد ختم کر دی جائیگی۔

ذرائع کے مطابق 7 ارب ڈالر کے بیل آئوٹ پیکیج معاہدہ کے تحت حکومت نے وعدہ کیا  کہ جون سے پابندیاں ختم کرنے کاعمل شروع کر دیا جائے گا، ابتدائی مرحلے میں موبائل فونز اورگاڑیوں کی درآمد پر عائد رکاوٹوں میں نرمی متوقع ہے۔

حکام کے مطابق حکومت 76 کسٹمزکوڈز پر عائد پابندیاں ختم کرے گی، ان کا تعلق آٹوموبائل، ادویات، سٹیل، خوراک، زرعی اجناس،کاسمیٹکس اورموبائل فونز سے ہے، اس سے ڈیری مصنوعات، ٹیکسٹائل، سٹیل بارز، ادویات کی درآمد  آسان ہو جائے گی۔

آٹوموبائل سیکٹر میں مکمل اور نیم تیارگاڑیوں کی درآمد پر پابندیاں نرم کی جائینگی، موبائل فونز کی درآمد پی ٹی اے کی منظوری سے مشروط رکھنے کی شرط بھی ختم کی جاسکتی ہے، زرعی شعبہ میں گوشت، دودھ، پیک شدہ خوراک اور خوردنی تیل کی درآمدآسان بنانے کا عندیہ دیاگیا، ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے خام مال کی درآمد میں بھی رکاوٹیں کم کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق باقی ماندہ غیر ٹیرف رکاوٹوں کومرحلہ وار ختم اور اس عمل کو 2026 کے آخر تک کابینہ کمیٹی برائے ریگولیٹری اصلاحات کے سامنے پیش کیاجائے گا۔

Similar Posts