نیٹی جیٹی کے قریب سمندر سے ایک شخص کی چند روز پرانی لاش برآمد

0 minutes, 0 seconds Read
نیٹی جیٹی لالا زار کے قریب سمندر سے ایک شخص کی چند روز پرانی ڈوبی ہوئی لاش ملی جو نا قابل شناخت ہے۔

ڈاکس تھانے کی حدود نیٹی جیٹی لالا زار کے قریب سمندر میں لاش کی موجودگی کی اطلاع پر ایدھی بحری خدمات کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور چند گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد سمندر سے ایک شخص کی لاش نکال لی۔

 ترجمان ایدھی کے مطابق لاش دو سے تین روز پرانی ہے جس کی عمر تقریباً 30 سے 35 برس کے درمیان کی لگتی ہے۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش قانونی کارروائی کے لیے ڈاکس تھانے لے جائی گئی جہاں سے قانونی کارروائی کے بعد لاش شناخت ورثا کے لیے ایدھی سردخانے منتقل کردی گئی۔

Similar Posts