یورپی یونین کی کراچی میں پانی کی فراہمی، سیلاب متاثرین کیلئے قرض فراہمی

0 minutes, 0 seconds Read
یورپی یونین سیلاب متاثرین اور کراچی میں پانی کی فراہمی کے لیے پاکستان کو مجموعی طور پر 16 کروڑ یورو قرض فراہم کرے گی جس کے لیے باقاعدہ قرض معاہدوں پر دستخط 28 اپریل کو ہوں گے یہ معاہدے یورپی انویسٹمنٹ بینک اور حکومت پاکستان کے درمیان طے پائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یورپی یونین کے اس مالی پیکیج میں سے 10 کروڑ یورو سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے فراہم کیے جائیں گے، اس رقم سے تقریباً 21 لاکھ گھروں کی تعمیر ممکن بنائی جائے گی تاکہ متاثرہ خاندانوں کو دوبارہ آباد کیا جا سکے۔

یورپی یونین نے بتایا کہ 6 کروڑ یورو کراچی میں پانی کی فراہمی اور اس کے معیار کو بہتر بنانے کے منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے، جس سے شہریوں کو صاف پانی کی بہتر سہولت میسر آئے گی۔

Similar Posts