نیویارک کے میئر اور آسٹریلوی وزیر اعظم کی صدر ٹرمپ پر حملے کی مذمت

0 minutes, 0 seconds Read
نیویارک کے میئر ظہران ممدانی اور آسٹریلوی وزیر اعظم نے امریکی صدر ٹرمپ پر حملے کی مذمت کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ظہران ممدانی نے کہا کہ سیاسی تشدد مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ  مجھے خوشی ہے کہ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر حملے میں صدر ٹرمپ اور مہمان محفوظ ہیں۔

آسٹریلوی وزیر اعظم کا بھی کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے صدر ٹرمپ اور خاتونِ اول سمیت وائٹ ہاؤس پریس ڈنر کے تمام شرکاء محفوظ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکرٹ سروس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہیں۔

Similar Posts