پی ایس ایل کوالیفائر میچ: ٹکٹس کی فروخت کا اعلان، قیمت صرف 500 روپے مقرر

0 minutes, 1 second Read
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 28 اپریل کو کراچی میں کھیلے جانے والے اہم کوالیفائر میچ کے ٹکٹس کے حوالے سے تفصیلات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق شائقین کرکٹ کے لیے ٹکٹس کی قیمت انتہائی کم رکھی گئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق فینز کوالیفائر میچ کے لیے ای ٹکٹس سرکاری ویب سائٹ https://pcb.tcs.com.pk سے خرید سکتے ہیں۔ ای ٹکٹس رکھنے والے شائقین اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے اپنے موبائل فون پر ٹکٹ اسکین کروا سکتے ہیں یا اس کا پرنٹ ساتھ لا کر بھی باآسانی انٹری حاصل کر سکتے ہیں۔

اعلان کے مطابق 28 اپریل کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے میچ کے لیے ہر انکلوژر کی ٹکٹ کی قیمت صرف 500 روپے مقرر کی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شائقین میچ سے لطف اندوز ہو سکیں۔

فزیکل ٹکٹس کی خریداری کے خواہشمند افراد کراچی میں نیشنل بینک اسٹیڈیم کے بالمقابل چائنہ گراؤنڈ میں قائم ٹی سی ایس باکس آفس سے ٹکٹس حاصل کر سکتے ہیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ کوالیفائر میچ کے ای ٹکٹس کی فروخت آج رات سے شروع ہو جائے گی جبکہ فزیکل ٹکٹس کل صبح سے دستیاب ہوں گی۔

دوسری جانب لاہور میں 29 اپریل اور یکم مئی کو ہونے والے ایلیمنیٹر میچز کے ٹکٹس سے متعلق تفصیلات بھی جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

 

Similar Posts