یہ بات انہوں نے وائٹ ہاؤس میں کنگ چارلس کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہی۔
صدر ٹرمپ نے اپنی تقریر میں ذاتی یادیں شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ اکثر ٹی وی پر کنگ چارلس کو دیکھ کر ان کی تعریف کیا کرتی تھیں۔
ان کے مطابق ان کی والدہ کا کہنا ہوتا تھا کہ چارلس بہت پیارے اور دلکش شخصیت کے مالک ہیں۔ ٹرمپ نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’میری والدہ کو چارلس پر کرش تھا، کیا آپ یقین کریں گے؟‘
انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی والدہ کو نہ صرف کنگ چارلس بلکہ ان کی والدہ، ملکہ الزبتھ دوم بھی بہت پسند تھیں۔ ٹرمپ کے مطابق جب بھی ان کی والدہ ملکہ کو ٹی وی پر دیکھتیں تو ان کی خوبصورتی اور وقار کی تعریف کیا کرتی تھیں۔
یہ بیان سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جہاں صارفین اس دلچسپ انکشاف پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔