لاہور: 14 سالہ لڑکے کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کرنے والے ملزمان گرفتار 

0 minutes, 0 seconds Read
لاہور میں لوئر مال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 14 سالہ لڑکے کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے دونوں اوباش ملزمان گرفتار کرلیے۔ 

ملزمان نے زبردستی کواٹر میں آئے لڑکے کے ساتھ باری باری بدفعلی کی، پولیس نے اطلاع ملنے پر ملزمان کی فرار ہونے کی ناکام کوشش بنادی،  ملزمان محمد شاہ اور انعام کو کے پی کے کے راستے سے ہی گرفتار کر لیا گیاْ

ایس پی سٹی عاطف امیر  نے کہا کہ لوئر مال پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری ریسپانس کرتے ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے،

ایس پی سٹی عاطف امیر نے کہا کہ بروقت کاروائی اور اوباش ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او لوئر مال اور ٹیم کو شاباش دی، بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Similar Posts