سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

0 minutes, 0 seconds Read
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 55 ڈالر کی کی کمی سے 4ہزار 572 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو دوسرے روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت 5ہزار 500روپے کی کمی سے 4لاکھ 79ہزار 562روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 4ہزار 715روپے کی کمی سے 4لاکھ 11ہزار 147روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 45 سینٹس گھٹ کر 72ڈالر 82 سینٹس کی سطح پر آگئی۔

چاندی کے نرخ کم ہونے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 55روپے کی کمی سے 7ہزار 766روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 38روپے کی کمی سے 6ہزار 658روپے کی سطح پر آگئی۔

Similar Posts