آسٹریلیا میں بھارتی نژاد بی جے پی کے حامی اور کمیونٹی لیڈر بالیش دھنکھڑ کو5خواتین سے زیادتی کے جرم میں 40 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق آسٹریلیا میں بھارتی نژاد بی جے پی کے حامی اورکمیونٹی لیڈربالیش دھنکھڑ کو 5خواتین سے زیادتی کے جرم میں 40 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق مجرم کو30 سال تک پیرول کا حق بھی نہیں ہوگا، سڈنی کی عدالت نے مجرم کو خطرناک سیریل ریپسٹ قرار دیا ہے۔
مجرم جعلی نوکریوں کے اشتہارات کے ذریعے خواتین کو اپنے جال میں پھنساتا، نشہ آور اشیا دے کر ان کا ریپ کرتا اور ویڈیوز بناتا تھا۔
بالیش دھنکڑ کو پانچ کورین خواتین کے ریپ کے جرم میں 40 سال قید کی سزا سناتے ہوئے ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج مائیکل کنگ نے کہا کہ مجرم کا طرز عمل سوچا سمجھا، انتہائی چالاکی سے انجام دیا گیا، فریب کارانہ اور شکاری ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔
جج نے مزید کہا کہ مجر کے رویے سے واضح ہوتا ہے کہ اس نے ہرمتاثرہ خاتون کے لیے مکمل بے حسی اور سنگ دلی کا مظاہرہ کیا۔
2018 میں گرفتاری سے قبل بالیش دھنکڑ انڈین آسٹریلین کمیونٹی میں نمایاں شخصیت سمجھے جاتے تھے۔
وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آزمائشی گروپ کا بانی ہیں اور آسٹریلیا کی ہندو کونسل کے ترجمان کے طور پر بھی کام کرتے رہے ہیں۔
پولیس کو بالیش دھنکھڑ کے گھر سے ڈیٹ ریپ ڈرگز اور ویڈیو ریکارڈنگ آلات ملے تھے، بالیش دھنکھڑ کی سزا پر بھارت میں سیاسی تنازع کھڑا ہوگیا۔
اپوزیشن کانگریس نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ بی جے پی نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔