نوشکی میں ٹرک اڈے کے قریب پیٹرول سے بھرا ٹرک دھماکے سے پھٹ گیا

0 minutes, 0 seconds Read

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ٹرک اڈے کے قریب پیٹرول سے بھرا ٹرک دھماکے سے پھٹ گیا، واقعے میں 50 سے زائد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق ٹرک میں آگ لگ گئی تھی، فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف تھا، عوام کی بڑی تعداد بھی ٹرک کے قریب موجود تھی کہ اسی دوران ٹرک دھماکے سے پھٹ گیا جبکہ فائر بریگیڈ کی گاڑی سمیت کئی موٹرسائیکلیں بھی زد میں آگئیں۔

ریسکیو ذرائع نے کہا کہ آگ لگنے سے 50 سے زائد افراد جھلس کر زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

Similar Posts