شدید گرمی کے بعد بارش برسانے والا سسٹم کب سے پاکستان میں داخل ہوگا؟

0 minutes, 0 seconds Read

شدید گرمی بعد بارش برسانے والا سسٹم یکم مئی سے پاکستان میں داخل ہوگا، بارش اور تیز ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ یکم مئی سے مغربی ہواوں کا نیا سسٹم ملک میں داخل ہوگا، جس کے باعث خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، گرج چمک، بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 2 سے 5 مئی کے دوران لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ سمیت کئی شہروں میں موسمی تغیرات دیکھنے میں آئیں گے، جہاں تیز ہوائیں، شدید آندھی اور ژالہ باری متوقع ہے، اس غیر متوقع موسم سے فصلوں، کمزور عمارات اور سائن بورڈز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایک بار پھر بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی فصلوں کو ممکنہ نقصان سے بچانے کے لیے پیشگی اقدامات کریں۔

Similar Posts