لگژری گاڑی کا خواب اب پورا کریں: ’کِیا اسپورٹیج‘ کی قیمت میں ساڑھے 18 لاکھ روپے کی کمی

0 minutes, 0 seconds Read

کِیا اسپورٹیج کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری سامنے آئی ہے، کمپنی نے کیا کی قیمت میں ساڑھے 18 لاکھ روپے کی کمی کردی ہے۔

کیا موٹرز کمپنی نے جمعرات کے روز پاکستان میں اپنی کمپیکٹ ایس یو وی (SUV) اسپورٹیج ایل لائن اپ کی قیمتوں میں 18 لاکھ 51 ہزار روپے تک کی کمی کردی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

کمپنی کے اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی 2025 سے ہوگا۔

اسپورٹیج ایل ایچ ای وی کی قیمت 1 کروڑ 28 لاکھ 50 ہزار روپے سے کم ہوکر 1 کروڑ 9 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے، یعنی 18 لاکھ 51 ہزار روپے کی عارضی رعایت دی گئی ہے۔

پاکستان کی الیکٹرک بائیک جو اپنی بیٹری سے سستی ہے

اسی طرح اسپورٹیج ایل ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت اب 99 لاکھ 99 ہزار روپے ہے، جو پہلے 1 کروڑ 18 لاکھ 25 ہزار کی تھی۔ اس میں 18 لاکھ 26 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے۔

بنیادی ویریئنٹ، اسپورٹیج ایل الفا اب 84 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی، جبکہ اس کی پرانی قیمت 94 لاکھ 99 ہزار روپے تھی۔

آٹومیکر کا کہنا ہے کہ یہ اقدام کیا موٹرز کی جانب سے شاندار ڈیزائن، پرفارمنس، ٹیکنالوجی اور سیفٹی کے ساتھ پریمیم گاڑیاں فراہم کرنے کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔

Similar Posts