تعلیمی بورڈکوہاٹ: نجی اور سرکاری اسکولوں کے میٹرک امتحانات ایک ہی ہال میں کرانے کا فیصلہ

0 minutes, 0 seconds Read

کوہاٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میٹرک امتحانات میں نقل مافیا کے خلاف سرگرم ہوگیا، نئے امتحانی نظام کے تحت نجی تعلیمی اداروں اور سرکاری اسکولوں کے طلبہ ایک ہی ہال میں امتحان دینگے۔

بورڈانتظامیہ کا کہنا ہے کہ بورڈ نے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جوائنٹ ہال سسٹم منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جوائنٹ امتحانی ہالز سے نقل کے تدارک میں مدد ملے گی۔

انتظامیہ کے مطابق پرائیویٹ تعلیمی ادارے نقل کا گڑھ بن چکے ہیں، جس کے پیش نظر نظام نیا امتحانی نظام متعارف کیا ہے، نجی تعلیمی اداروں نے نقل کیلیے مختلف واٹس ایپ گروپ بنائے ہیں۔

بورڈ انتظامیہ نے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے ممتحن عملے سمیت انسپیکشن ٹیم کے لئے مشکلات پیدا کرتے ہیں، تعلیمی ادارے پرچہ آؤٹ کروانے میں بھی ملوث ہیں۔

کوہاٹ تعلیمی بورڈ حکام نے بتایا کہ فیصلہ بچوں کی بہتر مستقبل کے لئے کیا گیا ہے، فیصلے کے بعد امتحانی حال 400 کی بجائے 300 کیے گئے ہیں۔

بورڈ انتظامیہ کے مطابق امتحانی حال پوسٹ گریجویٹ کالجز اور سرکاری اسکولوں میں ہونگے، کسی پرائیویٹ تعلیمی ادارے میں امتحانی حال نہیں ہوگا، ہمارا مقصد نقل کے ناسور کا خاتمہ ہے۔

Similar Posts