”گھر میں مجھے کوئی سنجیدہ نہیں لیتا، میں مذاق بن چکا ہوں“ شاہ رخ خان

0 minutes, 0 seconds Read

بھارتی فلم انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ اور کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے حال ہی میں ایک دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جہاں پوری دنیا انہیں ”کنگ خان“ کے نام سے جانتی ہے، وہیں اپنے ہی گھر میں وہ صرف ایک ’مذاق‘ بن کر رہ گئے ہیں۔

شاہ رخ خان نے یہ گفتگو ممبئی میں منعقد ہونے والے پہلے ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ (WAVES 2025) کے ایک خصوصی سیشن میں کی. اس نشست میں ان کے ہمراہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون بھی موجود تھیں، جنہوں نے فلم اوم شانتی اوم سے شاہ رخ کے ساتھ اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

بھارتی اداکارہ کا جنگلی جانوروں کا گوشت کھانے کا اعتراف

اس موقع پرشاہ رخ خان نے اس عام تصور کی نفی کی کہ بڑی کامیابی کے بعد انسان تنہا ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا،

”اکثر لوگ پوچھتے ہیں کہ کیا کامیابی کے بعد انسان تنہا ہو جاتا ہے؟ میرا ماننا ہے کہ اگر آپ اپنے بچوں کو ہنسا سکتے ہیں، تو آپ کبھی تنہا نہیں ہوں گے۔ اور جن کے بچے نہیں، اگر وہ اپنے والدین کو ہنسا سکتے ہیں تو بھی تنہائی محسوس نہیں کریں گے۔“

عرفان خان بیٹے سے کیوں ناراض تھے؟ بابل خان کا جذباتی انکشاف

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے تینوں بچے آریان خان، سہانا خان، اور ابرام خان ان کی زندگی کی اصل خوشی ہیں اور ان کی موجودگی میں کبھی اکیلا پن محسوس نہیں ہوتا۔

شاہ رخ خان نے ہنستے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کے گھر میں کوئی بھی انہیں سنجیدگی سے نہیں لیتا۔ جب وہ بچوں کو ڈانٹنے یا ڈسپلن کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو الٹا ان کا مذاق اُڑایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا،”میں اپنے بچوں کے لیے اتنا فنی بن چکا ہوں کہ جب میں کہتا ہوں، ’دس بجے سونا ہے‘، تو ان کا ردعمل ہوتا ہے: ’اوہ مائی گاڈ، ایس آر کے!‘ میں اپنے ہی گھر میں ایک مذاق بن چکا ہوں۔“

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ فلم اوم شانتی اوم کی شوٹنگ کے دوران دیپیکا پڈوکون کو بھی ڈانٹ چکے ہیں، جس پر دیپیکا اس سیشن میں ہنسی سے لوٹ پوٹ ہوگئیں۔

مداحوں کی جانب سے شیئر کردہ ایک پرانی ویڈیو کا ذکر کرتے ہوئے شاہ رخ نے مزید بتایا کہ ان کا بڑا بیٹا آریان اکثر ان کی آمد پر طنزیہ انداز میں کہتا ہے:

”اوہ مائی گاڈ، دی اسٹار از ہیئر!“

اسی طرح ان کی بیٹی سہانا بھی مذاق اڑاتے ہوئے کہتی ہے:

”اوہ مائی گاڈ، ایس آر کے۔۔۔ بڑا اسٹار کچھ کہہ رہا ہے!“

شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ جب وہ اپنے چھوٹے بیٹے ابرام کو ڈانٹنے کی کوشش کرتے ہیں تو وہ صرف ہنسنے لگتا ہے، جس پر ان کا اندازہ ہوتا ہے کہ اب وہ صرف گھر والوں کے لیے ایک دلچسپ اور پیار کرنے والے والد ہیں، نہ کہ کوئی سخت گیر شخصیت۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ یہ مقام انہوں نے محض قسمت کے بل پر حاصل نہیں کیا بلکہ اس کے پیچھے تین دہائیوں کی مسلسل محنت، قربانیاں اور لگن ہے۔ لیکن گھر میں وہ کسی سپر اسٹار کے بجائے صرف ایک محبت کرنے والے باپ اور شوہر ہیں۔

Similar Posts