لندن : بھارتی ہائی کمیشن کے باہر پاکستانی و سکھ کمیونٹی کا مظاہرہ

0 minutes, 0 seconds Read

لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر پاکستانی اور سکھ کمیونٹی کی جانب سے بھارت کی حالیہ جارحیت اور انتہاپسندانہ پالیسیوں کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد بھارتی اقدامات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں سکھ مرد و خواتین شریک ہوئیں، جنہوں نے آزاد خالصتان کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور خالصتان کے حق میں پُرجوش نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے ’بن کے رہے گا خالصتان، ہم لے کر رہیں گے خالصتان‘ کے فلک شگاف نعرے لگا کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

لندن میں پاکستان ہائی کمیشن پر بھارتی اور اسرائیلی انتہاپسندوں کا حملہ، پاکستانیوں کا بہادری سے پرچم کا دفاع

مظاہرے کے دوران سکھ رہنماؤں نے کہا کہ بھارت کی ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے کارکن ویزے حاصل کرکے برطانیہ آ رہے ہیں، جو یہاں شرپسندانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ مظاہرین نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے افراد کے ویزے فوری طور پر منسوخ کرے اور انہیں ملک بدر کرے۔

شرکاء نے برطانوی حکومت پر زور دیا کہ وہ آزادیِ اظہار اور انسانی حقوق کی پاسداری کرتے ہوئے سکھوں اور کشمیریوں کی آواز کو سنے اور بھارت کے انتہا پسندانہ رویے پر واضح مؤقف اختیار کرے۔

Similar Posts