ٹوبہ ٹیک سنگھ: آوارہ کتوں کا حملہ، 6 افراد زخمی

0 minutes, 0 seconds Read

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آوارہ کتوں نے چھ افراد کو بھنبھوڑ ڈالا۔ زخمیوں میں دو خواتین، دو بچے اور دو مرد شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں میں ایک بچے کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جسے ضلعی اسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کر دیا گیا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات پہلے بھی پیش آ چکے ہیں، تاہم انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے تاحال کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے۔

لاہور ہائیکورٹ کا آوارہ کتوں کے خاتمے سے متعلق بڑا فیصلہ

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ فوری طور پر آوارہ کتوں کے خلاف جامع مہم کا آغاز کرے تاکہ مزید قیمتی جانیں متاثر نہ ہوں۔

Similar Posts