نواز شریف سے عرفان صدیقی کی ملاقات، سینیٹ میں پارٹی کارکردگی پر گفتگو

0 minutes, 0 seconds Read

صدر ن لیگ نوازشریف سے سینیٹر عرفان صدیقی نے جاتی امراء میں ملاقات کی۔ عرفان صدیقی نے نواز شریف کو سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ نواز شریف نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے، پارلیمنٹیرینز کے کردار سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا، عوام میں بھی اتفاق و اتحاد کی فضا پیدا ہوگی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے سینیٹر عرفان صدیقی نے جاتی امرا میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران عرفان صدیقی نے سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق عرفان صدیقی نے بتایا کہ حالیہ قرارداد کی تیاری اور اس کی منظوری میں تمام سیاسی جماعتوں نے بھرپور حصہ لیا، جس سے پارلیمانی تعاون کو فروغ ملا۔

اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے اور پارلیمنٹیرینز کے مثبت کردار سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام میں بھی اتفاق و اتحاد کی فضا پیدا ہوگی، جو ملکی استحکام کے لیے نہایت ضروری ہے۔

Similar Posts