جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا مقدمی سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان جے یو ائی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے ایرانی سفیر سے ملاقات میں حالیہ دنوں ایرانی شہر بندر عباس میں بم دھماکے پر اظہار افسوس کیا۔
حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے، مجھے اس پر تحفظات ہیں، مولانا فضل الرحمان
واضح پیغام دیتا ہوں کہ کوئی مائی کا لال غزہ پر قبضہ نہیں کرسکتا، مولانا فضل الرحمان
پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا بھارتی وزیر اعظم مودی خطے میں جنگی سیاست کے ذریعے اپنی بقاء چاہتا ہے، بھارت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
دونوں رہنماؤں کا خطے میں امن وامان کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔ ایرانی سفیر نے مولانا فضل الرحمان کو مسئلہ فلسطین پر جاندار موقف اپنانے پر خراج تحسین پیش کیا اورکہا مسئلہ فلسطین امت مسلمہ کا متفقہ مسئلہ ہے،ایرانی سفیر نے مولانا فضل الرحمان کو دورہ ایران کی بھی دعوت دی۔