بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار، واہگہ بارڈر بند، سینکڑوں پاکستانی پھنس گئے

0 minutes, 0 seconds Read

بھارتی حکومت کی جانب سے واہگہ بارڈر کو اچانک بند کرنے کے فیصلے کے بعد سینکڑوں پاکستانی بھارت میں پھنس گئے ہیں۔ پاکستان نے انسانی ہمدردی کے تحت واہگہ بارڈر کو کھولا اور کئی بھارتی شہریوں کو ان کے وطن واپس بھیج دیا، لیکن دوسری جانب بھارت نے نہ صرف اٹاری بارڈر کو تاخیر سے کھولا بلکہ چند درجن پاکستانیوں کو بھیجنے کے بعد باقیوں کو روک لیا۔

کسی بھی جارحیت کیخلاف چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا، ڈاکٹر وکٹر گاؤ

پاکستانی شہریوں کی بے بسی، خاندان بچھڑ گئے

واہگہ بارڈر پر دلخراش مناظر دیکھنے کو ملے، جہاں کئی پاکستانی اپنے اہل خانہ سے بچھڑنے پر رو پڑے۔ کچھ افراد کی بیوی اور بچے بھارت میں روک لیے گئے، جبکہ ایک شخص اپنی بیٹی اور نواسوں کے لیے واہگہ بارڈر پر آہ و زاری کرتا رہا، لیکن بھارتی حکام نے سنگدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی کی بھی فریاد نہ سنی۔

پاکستانیوں کے ویزے منسوخ، زبردستی ملک بدر

بھارت سے واپس آنے والے کچھ پاکستانیوں نے آج نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے پاس لانگ ٹرم ویزے تھے، لیکن بھارتی حکومت نے راتوں رات ان کے ویزے منسوخ کر دیے اور زبردستی گھروں سے نکال کر اٹاری بارڈر پر پہنچا دیا۔ سینکڑوں پاکستانی ابھی بھی بھارت میں مشکلات کا شکار ہیں، اور ان کے پاس واپسی کا کوئی راستہ نہیں۔

بنگلادیش بھارت سے مقبوضہ ریاستیں واپس لینے کے لیے میدان میں آ گیا

عالمی برادری کہاں ہے؟

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بھارت جھوٹے الزامات کے بعد اب ایسے غیر انسانی اقدامات پر اتر آیا ہے، جن پر انسانیت بھی شرما جائے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی برادری کو اس صورتحال کا فوری نوٹس لینا ہوگا تاکہ معصوم پاکستانی شہریوں کو بھارت کی ظالمانہ پالیسیوں سے نجات دلائی جا سکے۔

Similar Posts