خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بارش، ژالہ باری اور آندھی کا امکان

0 minutes, 0 seconds Read

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، ژالہ باری اور آندھی کی پیش گوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ بعض مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی آندھی کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری متوقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

کراچی میں موسم گرم اور مرطوب، پارہ 37 ڈگری تک جانے کا امکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کا امکان ہے، جب کہ سندھ اور بلوچستان کے اضلاع میں گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے اور موسم خشک اور شدید گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے عوام کو موسمی تبدیلیوں کے پیشِ نظر احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے، خصوصاً کسانوں اور مسافروں کو پیشگی تیاری کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Similar Posts