اسلام آباد کلب کے سامنے ایک شخص موبائل ٹاور پر چڑھ گیا

0 minutes, 0 seconds Read

اسلام آباد کلب کے سامنے ایک شخص موبائل فون ٹاور پر چڑھ گیا، پولیس اور ریسکیو اہلکار ٹاور پر چڑھے شخص کو اتارنے پہنچ گئے۔

زرائع کے مطابق اسلام آباد کلب کے سامنے ایک شخص موبائل ٹاور پر چڑھ گیا جس کے بعد پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔ ویڈیو میں اس شخص کو ٹاور پر ایکسرسائز کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص کی ٹاور پر چڑھنے کی وجوہات جاننے کی کوشش کررہے ہیں، یہ سیکیورٹی گارڈ ہے لیکن وہ کوئی جواب نہیں دے رہا ہے کہ ٹاور پر چڑھنے کی وجوہات کیا ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ابھی تک مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں کہ یہ ٹاور پر کیوں چڑھا ہے تاہم ٹاور کے نیچے اس شخص کو ریسکیو کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

بعدازاں وہ شخص خود ہی ریسکیو اہلکار کے کہنے پر نیچے اترنا شروع ہوگیا۔

پولیس نے ٹاور سے اترنے والے شخص کو حراست میں لے لیا، ریسکیو اہلکار نے بتایا کہ محسن کا کہنا ہے کہ اس پر گاڑیاں چوری کرنے کا الزام ہے، میں گاڑیاں دھونے کا کام کرتا ہوں۔

Similar Posts