معروف صحافی علی فرقان کی کتاب ”9 مئی سے 8 فروری تک“ کی تقریب رونمائی منعقد کی گئی جس میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے علاوہ دیگر سیاسی رہنماؤں کتاب کے حوالے سے گفتگو کی۔
پاکستان میڈیا کلب کے زیر اہتمام معروف صحافی علی فرقان کی کتاب ”9 مئی سے 8 فروری تک“ کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا۔
کتاب کی تقریب رونمائی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، سینیٹر نہال ہاشمی، قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی علی خورشیدی، سابق گورنر سندھ محمد زبیر، فردوس شمیم نقوی، شاہی سید نے شرکت کی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہماری ساری تنقید گزری ہورہی چیزوں پر ہے آئندہ نو مئی جیسے واقعات نہ ہوں، ایسی پالیسی بنانا ہوگی۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا کہ سیاسی لوگوں کو سیاسی شعور کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے
مسلم لیگ کے رہنما نہال ہاشمی، سابق گورنر سندھ محمد زبیر اور شاہی سید نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی غلطیوں سے سیکھنا ہوگا تاکہ آئندہ ایسا کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو۔
پاکستان میڈیا کلب کے زیر اہتمام معروف صحافی علی فرقان کی کتاب بعنوان نو مئی سے آٹھ فروری تک کی تقریب رونمائی میں سینئر صحافیوں میں مظہر عباس سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔