پاکستانی اداکارہ اور معروف ٹیلی ویژن میزبان مریم نفیس اپنی بے باک شخصیت اور حاضر جوابی کے لیے جانی جاتی ہیں۔ حالیہ دنوں میں انہوں نے ایک سوشل میڈیا صارف کو نجی نوعیت کا سوال پوچھنے پر بھرپور جواب دیا۔
مریم نفیس نے حالیہ برسوں میں کئی مشہور ڈراموں میں اپنی فنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ وہ ڈرامہ سیریل ’دیارِ دل‘ اور ’کچھ نہ کہو‘ میں اپنی عمدہ اداکاری کے لیے معروف ہیں۔
رو دونگی : ہانیہ عامر بھارتی مداحوں کے پیار پر جذباتی ہو گئیں
ان کے مداحوں کی بڑی تعداد ان کی کھری باتوں اور بہادری کو پسند کرتی ہے۔ ان کی سوشل میڈیا پر موجودگی بھی اتنی ہی متحرک اور متاثر کن ہے جتنی کہ ان کی اسکرین پر۔
مریم نفیس، نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوال و جواب کے سیشن کا انعقاد کیا۔ اس دوران ایک صارف نے ان سے پوچھا، ”دوسرا بچہ کب؟“ جس پر مریم نفیس آگ بگولہ ہوگئیں اور غصے سے فوراجواب دیا ، ”کیوں، کیا آپ دائی ہیں؟“
’’جنگ سے لے کر بلاک تک، نقصان تمہارا ہی ہے،‘’ فرحان سعید کی بھارتیوں کو للکار
اداکارہ نے مزید اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، ”یہ سوال اتنی بڑی تعداد میں پوچھا جا رہا ہے کہ یہ ناقابل یقین ہے۔ آخر کب لوگ سیکھیں گے کہ کسی سے اس طرح کے نجی سوالات کرنا انتہائی غیر مناسب ہے؟“

مریم نفیس نے اس موقع پر ایک نیا پیغام دیا کہ خواتین کی ذاتی زندگی اور فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے اور ان سے اس طرح کے سوالات کرنے کی بجائے معاشرتی حدود کا خیال رکھا جائے۔
یار دہے کہ مریم نفیس نے 2022 میں امان احمد کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ کر نئی زندگی کا آغاز کیا۔ یہ جوڑا خوشحال ازدواجی زندگی گزار رہا ہے اور مارچ میں ان کے گھر پہلے بیٹے، عیسیٰ کی ولادت ہوئی۔