بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن؛ 2 بہنوں نورین خانم اور ڈاکٹر عظمی کو اجازت مل گئی

0 minutes, 0 seconds Read

بانی پی ٹی آئی کی دو بہنوں نورین خانم اور ڈاکٹرعظمی کو ملاقات کی اجازت مل گئی، دونوں بہنیں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کے ہمراہ ان کی گاڑی میں جیل کی جانب روانہ ہو گئیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان، بیرسٹر گوہر اور دیگر رہنماؤں کو ناکے پر روک لیا۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت مل گئی، دونوں بہنیں نورین خانم اور ڈاکٹر عظمی عمر ایوب کے ہمراہ جیل کی جانب روانہ ہو گئیں۔ ان کے کزن قاسم زمان بھی ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل روانہ ہوئے۔

اس سے قبل قاسم زمان کا کہنا تھا کہ جیل انتظامیہ نے مجھے ملاقات کی اجازت نہیں دی، ڈپٹی سپریٹنڈنٹ نے بہنوں کو ملاقات کے لئے آگے بھیج دیا، بانی پی ٹی آئی کی اس سے پہلے اہلیہ سے ملاقات جاری تھی۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل کے باہر پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان، بیرسٹر گوہر اور دیگر رہنماؤں کو ناکے پر روک لیا۔

علیمہ خان اور کارکنوں نے گورکھ پور ناکہ پر ٹریفک بلاک کر دی اور احتجاج کیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے اڈیالہ جیل کی جانب پیش قدمی کی، جس کے بعد کارکن اور پولیس آمنے سامنے آ گئے، پولیس نے متعدد کارکنان کو حراست میں لے لیا۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیرعبد القیوم نیازی کو بھی اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا۔ عبدالقیوم نیازی کو دہیگل ناکے پر پولیس نے اڈیالہ جیل جانے سے روکا۔

Similar Posts