نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں صرف دفاعی اقدام کیے اور جنگ میں پہل نہ کرنے کا وعدہ نبھایا۔ پانچ فائٹر طیارے اڑائے گئے، ورنہ اجازت ملتی تو دشمن کے تمام جہاز گرا دیے جاتے۔ پاکستان نے عالمی برادری کو صورتحال سے فوری طور پر آگاہ کیا اور اپنا مؤقف واضح کر دیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے میڈیا سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے 75 سے 80 طیاروں نے دراندازی کی کوشش کی، جن طیاروں نے حملہ کیا صرف ان کو مار گرایا گیا، بھارت کے 5 طیارے مار گرائے گئے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاک فضائیہ کو اجازت ہوتی تو 12 یا 15بھارتی طیارے تباہ ہوتے، اسپین کے وزیر خارجہ سے بات چیت ہوئی، او آئی سی کے سیکریٹری جنرل سے بات ہوگی، دنیا کو پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کر چکے ہیں، پاکستان نے حملے میں پہل نہیں کی، پاکستان نے صرف اپنا دفاع کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کی قوم مبارکباد کے مستحق ہیں، کہ وہ افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس بزدلانہ کارروائی کے دوران پاکستان کی آرمی ائیر فورس اور تمام ادارے الرٹ تھے۔ وزارات خارجہ اس معاملے میں مسلسل کام کر رہا ہے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے ترکی کے وزیر خارجہ کو بر وقت تمام تر معاملے سے آگاہ کیا۔ چائینیز سفیر اور اٹلی کے وزیر داخلہ کو بھی تمام تر معاملے سے آگاہ کیا۔