بھارت کے سرحدی شہر امرتسر کے نواحی گاؤں جیتھووال میں جمعرات کے روز ایک میزائل کا مشتبہ حصہ ملنے پر شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی افراد نے میزائل کے اس حصے کو کھیتوں میں پڑا ہوا دیکھا اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ میزائل کا یہ ٹکڑا بھارتی میزائل کا ہے یا پاکستانی۔
امرتسر دیہی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس منیندر سنگھ کے مطابق علاقے میں کسی دھماکے یا زمین پر میزائل ٹکرانے کے شواہد نہیں ملے، تاہم میزائل جیسا ایک دھاتی ٹکڑا ضرور ملا ہے جسے فرانزک ٹیم نے اپنی تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر امرتسر کے قریبی ہوائی اڈے کے اطراف رات کے وقت دھماکوں کی ویڈیوز اور راکٹوں کے آسمان میں سفر کرنے کی فوٹیج گردش کر رہی ہے۔
برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر نے بھارت نواز خاتون صحافی کی بولتی بند کر دی
رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا نے امرتسر کے رہائشیوں کے بیانات شائع کیے ہیں جنہوں نے یکے بعد دیگرے کئی زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسی رپورٹ کے مطابق امرتسر کی ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بعض علاقوں میں بلیک آؤٹ بھی کردیا۔