پاک بھارت کشیدگی: تعلیمی اداروں میں 2 دن کی چھٹی کا اعلان کردیا گیا

0 minutes, 0 seconds Read

محکمہ تعلیم پنجاب نے پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں 2 دن کی چھٹی کا اعلان کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا اعلان امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ تمام تعلیمی ادارے جمعے اور ہفتے کو بند رہیں گے، تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رکھے جائیں گے، چھٹیوں کے احکامات تمام سکول، کالجز اور یونیورسٹیوں کے لیے ہیں۔

اسلام آباد کے تعلیمی اداروں سے متعلق اہم اعلان سامنے آگیا

رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ پنجاب بھر کے اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں اتوار تک بند رہیں گی جبکہ پیر 12 مئی سے تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل معمول کے مطابق شروع ہوگا۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر میں میں نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے اتوار تک بند کرنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

Similar Posts